یمنی مجاہدوں نے جارح سعودی فوج کے 400 فوجی ہلاک و زخمی کردیئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشرقی صنعا میں یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین کے خلاف سعودی اتحاد کی کارروائی شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگائی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل اس آپریشن کے حوالے سے لکھا کہ اس آپریشن میں تقریبا 2000 افراد کو اسیر کیا گیا جبکہ 400 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی اتحاد کو نہم کے محاذ پر شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے آغاز پر سعودی اتحاد نے اپنے حامی جنگجوؤں کے ساتھ صنعا پر قبضے کی کوشش شروع کی تھی اور نہم کے محاذ پر بہت زیادہ فوجیوں اور فوجی ساز و سامان جمع کر لیا تھا۔
اس کارروائی کا مقصد نہم کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کرنا اور صنعا کے پہاڑی علاقے کے نزدیک اپنی پوزیشن مضبوط کرنا تھا لیکن اس آپریشن کا بھی عسیر کے آپریشن جیسا ہی حال ہوا جس میں سیکڑوں فوجی اسیر اور ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی درجنوں بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ سڑک کے کنارے ان گاڑیوں اور ٹینکوں کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہے جن میں آگ لگی ہوئی ہے۔