مشرق وسطی

یمنی عوام کے مظاہرے، بیرونی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی یمن کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اپنے ملک سے بیرونی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی یمن کے الوضیع علاقے کے عوام نے مظاہرے کر کے اپنے ملک سے جارح سعودی اور اماراتی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کے آبائی وطن الوضیع کے علاقے کے عوام نے ان مظاہروں کے دوران یمن سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کرتےہوئے جنگ کا سلسلہ بند کرنے اور یمن پر یمنیوں کی حکمرانی پر تاکید کی۔

ان مظاہروں کے شرکاء نے جس کی کال جنوبی یمن کی قومی نجات کونسل نے دی تھی ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں سے یمن کے جنوبی صوبوں کے عوام کے ایثار اور قربانیوں کے باوجود اس ملک پر ایک بار پھر سعودی عرب نے قبضہ کر لیا ہے۔

درایں اثنا جنوبی یمن کی قومی نجات کونسل کے رہنما محمد سکین الجعدنی نے جنوبی یمن میں مذہبی و علاقائی فتنے پیدا کرنے کے لئے جارح سعودی اتحاد کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس علاقے پر پھر سے نیا غاصبانہ قبضہ کر لیا گیا ہے۔

محمد سکین الجعدنی نے مزید کہا کہ یمن میں غیرملکی فوجیوں کی کسی طرح کی موجودگی ایک قسم سے غاصبانہ قبضہ شمار ہوتی ہے جس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button