مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی عوام پر سعودی اتحاد کے حملے جاری، 1 شہری شہید 7 زخمی

شیعہ نیوز: یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کسی طرح تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے یمن کے صوبے الجوف کے خب اور الشعف علاقوں پر 11 مرتبہ بمباری کی۔

تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے شہر الحوک کے الربصہ نامی علاقے کی شہری آبادی کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے کم از کم 1 بیگناہ یمنی شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق گذشتہ روز بھی جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی صوبے صعدہ کے شہر منبہ کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 1 بیگناہ یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے چند روز قبل بھی مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الحوک پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور ایک کم سن بچی اور اس کی ماں شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئی تھیں۔

سعودی حکومت کی سرکردگی میں قائم یمن مخالف فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی اس ملک کے مختلف علاقوں کو مسلسل وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

در ایں اثناء جارح سعودی اتحاد نے یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے بم سے لیس ایک ڈرون کو سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button