
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی قبائل اور فورسز نے عسیر کے علاقہ میں سعودی عرب کے ہیلی کاپٹرکو مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔
العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے عسیر کے علاقے میں سعودی فضائیہ کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹرمار گرایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقے میں ایک سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ گرکر تباہ ہوگیا۔
دوسری طرف سعودی حکام نے جنگی ہیلی کاپٹر کے مارگرانے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔