مشرق وسطی

یمنی فوج اور مجاہدین نے سعودی اتحاد کا کنٹرول روم تباہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں واقع سعودی اتحاد کے ایک کنٹرول روم اور دوسرے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں سعودی اتحاد کا کنٹرول روم مکمل طور پر تباہ اور درجنوں سعودی فوجی اور افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی ملک کے جنوبی سرحدی علاقے پر یمنی فوج کے حملے اور اپنے فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button