یمنی فوج اور رضاکار فورس نے امریکی ڈرون کو تباہ کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے آج علی الصبح امریکہ کے جدید ترین ڈرون ایم کیو 9 کو جو سعودی اتحاد سے متعلق تھا ذمار میں مار گرایا۔
یمن کی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اعلان کیا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے امریکی ڈرون طیارے کو مقامی سطح پر تیار شدہ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے دسیوں ڈرون طیاروں کو تباہ کرچکے ہیں۔
آل سعود حکومت کے ذریعے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ جاری رکھے جانے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن یحیی علی القحوم نے کہا ہے کہ آل سعود حکام کو چاہئے کہ وہ اب اس قوم سے دشمنی وعداوت کرنے سے باز آجائیں جس نے سعودی حکومت کی ہیبت کا بت پاش پاش کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو چاہئے کہ وہ جنگ میں ہونے والے نقصانات اور شکستوں کے بعد اب اپنے اندازوں اور فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔