مشرق وسطی

یمنی فوج کا جوابی حملہ، سعودی عرب کے ٹھکانوں پر میزائیلوں کی بارش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر وسیع اور مسلسل حملے شروع کردیئے ہیں جس کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے بھی مختلف علاقوں میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں یمنی فوجی کے بکتربند ڈویژن کے مرکز، وزارت اطلاعات کی عمارت اور بعض دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ ان حملوں کا مقصد یمنی فوج کے ایئر ڈیفنس کو ناکارہ بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ تازہ حملوں میں یمنی فوج کے پانچ میزائل لانچنگ سائٹس کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

اسکائی نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مغربی صنعا میں یمنی فوج کے تین تربیتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں شمالی صوبے صعدہ اور جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

صنعا سے ہمارے نمائندے نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں سعودی اتحاد میں درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور اسے بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر علی الموشکی پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں ہماری سرزمین پر قدم رکھنے والا کوئی بھی جارح فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور متحدہ عرب امارات نیز دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کر پچھلے چار برس سے زیادہ عرصے سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button