مشرق وسطی

یمنی فوج کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال میزائلوں سے حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور یمنی مجاہدین نے جنوبی سعودی عرب میں عسیر اور نجران میں واقع سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر چار زلزال ایک قسم کے میزائلوں سے حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ زلزال ایک قسم کے تین میزائل جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں ابواب الحدید میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر مارے گئے جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

اس فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے زلزال ایک قسم کا ایک میزائل جنوبی سعودی عرب کے ہی علاقے عسیر میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر داغا اس میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے الاجاشر میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔

یاد رہے کہ جارح سعودی اتحادکے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button