مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج کا سعودی تیل کمپنی آرامکو پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ اس ملک کے مشرق میں واقع آرامکو آئل کمپنیوں پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج اعلان کیا کہ ’’بقیق‘‘ اورہجرہ خریص ‘‘کے علاقوں میں واقع آرامکو کے دو کارخانوں پر یمنی ڈرون حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اس ملک کے مشرق میں واقع آرامکو آئل کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی خبر دی تھی۔

سعودی آئل ریفائنری آرامکو کا شمار دنیا کی بڑی تیل کمپنیوں میں ہوتاہے اور مالی سال کے 6 ماہ میں اس کی آمدنی میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button