مشرق وسطی

یمنی فوج کا سعودی ٹھکانوں پر زلزال میزائلوں سے حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر 3 زلزال نامی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے میزائل حملوں میں صوبہ حجہ کے علاقہ حیران میں سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے حرض اور حیران محاذ پر گذشتہ مہینےمیں 331 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے حیران اور حرض کے محاذ پر سعودی عرب کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button