
یمنی فوج کے ہاتھوں آل سعود کے 24 سعودی اہلکار ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے آل سعود کے 24 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک اور سرکاری فوج کے جوانوں نے کرائے کے فوجیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے گزشتہ روز ’’مجازہ الغربیہ‘‘ نامی علاقے میں سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا جس کے نتیجے میں 24 کرائے کے فوجی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے جوابی حملے میں اتحادی افواج کے دو بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مزید حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے تین اہم علاقوں ( نجران، جازان اور ابہاء) کے حساس مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے۔