مشرق وسطی

یمنی فوج کے میزائل اسرائیل پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اسرائیل کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت اور یمن پر حملے کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل نظام اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج اسرائیل کے ہر حملے اور ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی ايئر ڈیفنس فورس نے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود سے سعودی عرب کے جنگی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی دفاعی میزائل سسٹم نے سعودی عرب کے جنگی طیارے ایف 15 کو تلاش کرلیا جس کے بعد سعودی جنگی طیارے صعدہ کی فضائی حدود سے فرار ہوگئے۔ اس نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ یمن قوم اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے۔ اگر اسرائیل نے یمن پرحملے کی حماقت کی ہم قابض صیہونی ریاست کے خلاف اعلان جہاد کرنے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔

ہم یمن کی سرزمین پر صیہونی دشمن کو کسی قسم کی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے اگر اسرائیل نے کسی قسم کی حماقت کی تو دشمن پرکاری ضرب لگائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button