مشرق وسطی

یمنی فوج کے سعودی افواج کے قبضے سے متعدد علاقے آزاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور اسلامی رضاکاروں نے متعدد علاقوں کو سعودی اتحادی افواج کے قبضے سے آزاد کرالئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج سے متعدد اہم علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہناہے کہ سرحدوں پر سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے، ملک بھر سے سعودی کرایے کے فوجیوں کا خاتمہ کیا جائےگا۔

دوسری طرف آل سعود کے اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجےمیں متعدد یمنی مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی کرائے کے اہلکاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف دیہاتوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپورجواب دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5سال کے دوران ایک لاکھ یمنی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button