مشرق وسطی

یمنی فوج کی کارروائی میں سات سعودی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم سات سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کی جنگ میں آٹھ ہزار سے زیادہ سوڈانی فوجیوں کے زخمی اور ہلاک ہوئے۔

سعودی اتحاد کی مشترکہ کمان نے ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوجی گزشتہ روز جنوبی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے متعدد علاقوں پر ہوائی حملے بھی کیے ہیں۔ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے اپنی آمادی گا کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کی جنگ میں آٹھ ہزار سے زیادہ سوڈانی فوجیوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سنیچر کو کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں ، سوڈان سمیت مختلف ممالک کے فوجیوں کواستعمال کر رہی ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ ملت سوڈان بھی دیگر عرب اور مسلم ملکوں کی طرح ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کا شکار ہو کر گمراہی کے خطرے سے دوچار ہے اور سعودی اتحاد، سوڈانیوں کی ہلاکت پر بھی کوئی توجہ نہیں دیتا۔

گذشتہ ہفتے سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان دقلو نے اعلان کیا تھا کہ یمن سے دس ہزار سوڈانی فوجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

درایں اثنا بعض ذرائع ابلاغ نے یمن سے سوڈانی فوجیوں کے باہر نکلنے کی خبر دی ہے۔

سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا زمینی ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button