یمنی فوج نے سعودی اتحادی کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے7 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نےصوبہ حجہ کے علاقے ’’حیران‘‘ میں آل سعود کے اتحادی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 7 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحجہ اور الجوف میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں اور مکمل محاصرے کی بنا پر اس ملک میں دوا اور غذائی اشیا کی شدید قلت ہے۔
اس کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔