مشرق وسطی

یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون طیارہ تباہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ افواج کا ایک اور ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سرحدی شہر جیزان کے آسمان پر سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی ڈرون کو یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر تباہ کیا گیا۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے آل سعود کے کرائے کے ڈرون طیارے کو جیزان کے سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج متعدد سعودی ڈرون تباہ کرچکی ہے۔

یحیی سریع کا کہنا ہے کہ فوجی جوان ملک کی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button