مشرق وسطی

یمنی مجاہدین نے سعودی عرب کے 30 فوجی ہلاک کر دیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل یمن کی فوج اور عوامی تحریک کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں عیسر اور جیزان میں سعودی عرب کے 30 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج نے الظھرہ اور الشعف میں سعودی عرب کے کئی ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close