
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمنی مجاہدین کا سعودی عرب کے ٹھکانوں پر زلزال میزائل سے حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مسلح مجاہدین نے آل سعود کے کرایے کے اہلکاروں کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے مسلح افراد نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔
یمنی فورسز اور الحوثی قبائل نےسعودی عرب کے علاقہ العسیر پر زلزال- 1 نامی میزائل داغے ہیں۔
یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ یمنی فورسز نے جمعہ کو سعودی عرب کی تیل کمپنی الشیبہ پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا تھا جو یمن کی جنگ کے دوران بے نظیر دفاعی حملہ تھا۔