مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی حساس تنصیبات پر ایک اور بڑا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے نہم محاذ پر البنیان المرصوص نامی آپریشن کے دوران 2500 کیلومیٹر کے علاقے کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے جازان علاقے میں واقع آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ جارح ملک سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کی طرف سے یمن پر کی جانیوالی شدید بمباری کے جواب میں یمنی فورسز نے اپنی ایک خصوصی کارروائی میں اپنے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے جیزان میں واقع جارح سعودی عرب کی ’’آرامکو‘‘ نامی تیل کی تنصیبات، ابہا کے ہوائی اڈے، خمیس مشیط کے فوجی اڈے اور سعودی عرب کے اندر واقع دوسرے حساس مقامات کو کامیاب جوابی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صنعا پر قبضے کی دشمنوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمنی فوج نے نہم کے محاذ پر دشمنوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور دشمنوں کو بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کی فوج مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد مآرب شہر کی جانب اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھا اور مآرب اور الجوب صوبے کے کئی شہروں کو آزاد کرا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران دشمن فوج کے ہزاروں فوجی ہلاک، زخمی اور اسیر ہوئے جبکہ سعودی اتحاد کی 17 بٹالین اور 20 بریگیڈ پوری طرح تباہ ہوگئی۔ جن کے قبضے سے ملنے والا تمام اسلحہ غنیمت میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا علاوہ ازیں ہماری فورسز نے دشمن کے سینکڑوں فوجیوں کو فرار ہونے کا بھی پورا موقع دیا، جس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ میدان سے فرار کر گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button