یمنیوں نے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کا جاسوس طیارہ مار گرایا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے بدھ کے روز صوبہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
المسرہ ٹی وی کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے ائیرڈیفنس سسٹم نے صوبہ الحدیدہ کے التحیتا قصبے کے الجبلیہ علاقے کے آسمان پر جارح سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے منگل کے روز بھی جارح سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو الدریہمی شہر کے اطراف میں واقع الکوعی دیہات میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے حال ہی میں کہا تھا کہ یمن کے شدید محاصرے کے باوجود ملک کے دفاعی سسٹم میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور یمن کی فوج اور رضاکار فورس اب تک جارح اتحاد کے درجنوں جاسوس طیارے سرنگوں کر چکے ہيں۔
دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی جنگ کا سامنا کر رہے یمنی عوام اور مجاہدین تمام تر اقتصادی، معاشی اور طبی مشکلات کے باوجود اپنی فوجی و دفاعی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے جارح آل سعود کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہی ہے اور اس کا زمینی فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔