مشرق وسطی

یمن کا عنقریب ایک نئی "خودکش کشتی” کی نقاب کشائی کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج جلد ہی اپنی ایک نئی "خودکش کشتی” کی نقاب کشائی کریں گی کہ جو نقصان پہنچانے کی انتہائی زیادہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ جنرل یحیی السریع نے اس سے متعلق مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ الاعلام الحربی مزاحمتی میڈیا کل بروز اتوار سہ پہر 3 بجے اس کشتی کی تصاویر شائع کر دے گا۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر نامی صیہونی بحری جہاز کو بھی اسی ڈرون کشتی نے نشانہ بنایا تھا کہ جس کی فوٹیج بھی عنقریب جاری کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے گزشتہ ماہ ہی اپنے 3 نئے دفاعی ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی ہے کہ جن میں سے پہلا، بیلسٹک میزائل "فلسطین” ہے کہ جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت اور ٹھوس ایندھن کا حامل ہے جبکہ دوسرا پیشرفتہ یمنی ہتھیار ریموٹ کنٹرول فلوٹ (ڈرون خودکش کشتی) طوفان 1  ہے کہ جس کی واضح صلاحیت تیز رفتاری اور بڑی تخریبی طاقت ہے جسے متحرک و ساکن، دونوں اہداف پر حملے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے درحالیکہ تیسرا نیا یمنی ہتھیار حاطم 2  نامی ہائپر سونک میزائل ہے کہ جو اپنی دوسری ممتاز صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنٹ کنٹرول سسٹم اور ٹھوس ایندھن کا حامل بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button