مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں امریکی ایربیس پر یمن کا حملہ

شیعہ نیوز:امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ جنوری دو ہزار بائیس میں متحدہ عرب امارات میں الظفرہ امریکی ایربیس پر میزائل حملہ ہوا تھا۔

البوابہ الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے سترہ جنوری کو ہونے والے اس میزائل حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس وقت اس حملے کی خبر کو خفیہ رکھا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل حملہ، یمن کی مسلح افواج کی جانب سے کیا گیا تھا جسے ڈیفنس سسٹم ناکام بنانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا اور میزائل اپنے ہدف پر جا کر لگا تھا۔

یمن سے فائر کئے جانے والے میزائلوں میں ایک میزائل نے امریکی فوجی اڈے کے قریب آئل تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button