دنیا

یمن نے امریکہ کی درگت بنائی، طیارہ بردار بحری جہاز بحیرہ عرب چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یمن کی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد بحیرہ احمر چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوچکا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کو مسترد نہیں کرتے کہ ٹرومین کو ہمارے حالیہ آپریشنز میں براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ کسی بھی وقت آپریشنل زون سے بھاگ نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے شہداء کی تعداد 52 ہزار 400 تک پہنچ گئی

یمن کی ڈرونز اور میزائل فورسز نے کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے امریکی جہاز ٹرومین اور اس کی معاون بحریہ کو نشانہ بنایا ہے، اس آپریشن نے جہاز کو بحیرہ احمر میں شمال کی طرف پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع نے واضح کیا کہ غزہ کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں فوجی کاروائیوں کے علاوہ مقبوضہ تل ابیب کے خلاف میزائل آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button