
مشرق وسطی
صیہونی اہداف پر یمن کے ڈرون حملے
شیعہ نیوز:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ چندگھنٹوں کے دوران متعدد ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ ان ڈرونز نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے حساس اہداف کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نشانہ بنائے گئے فوجی اڈوں اور ہوائی اڈوں پر تمام سرگرمیاں ٹھپ پڑگئيں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج، غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لیے، مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں مزید فوجی آپریشن کرے گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حملے کے آغاز کے بعد سے یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔