مشرق وسطی

فلسطینیوں کی حمایت میں یمن تاحال 80 سے زائد اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکا ہے، الجزیرہ

شیعہ نیوز: عرب چینل الجزیرہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی مزاحمتی فورسز و مسلح افواج نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر میں جاری اپنے میزائل و ڈرون اسٹرائیکس کے دوران گذشتہ نومبر سے لیکر اب تک 80 سے زائد اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 2 غرق ہو چکے جبکہ 1 تاحال یمن کے قبضے میں موجود ہے۔ ادھر کینیڈین خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھی اطلاع دی ہے کہ انصار اللہ یمن کی جانب سے گزشتہ ماہ نشانہ بنائے جانے والے سونین نامی صیہونی بحری جہاز کی امدادی کارروائی آئندہ چند دنوں میں شروع ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس صیہونی بحری جہاز میں تقریباً 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔

اس حوالے سے 7 ستمبر کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ دفتر نے مذکورہ تیل بردار بحری جہاز تک امدادی بحری جہازوں و ٹگ بوٹس کی رسائی کے لئے انصار اللہ یمن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ یونانی پرچم کے حامل اس اسرائیلی بحری جہاز کو ستمبر کے اوائل میں انصار اللہ یمن کی جانب سے میزائل و ڈرون آپریشن کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ مذکورہ صیہونی بحری جہاز نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر عائد یمنی پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button