مشرق وسطی

یمن: صوبہ مآرب پر 450 بار سعودی فضائی بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے گزشتہ مہینے یمن کے مآرب علاقے میں 450 بار ہوائی حملہ کیا۔

ایک میڈیا سینٹر نے بتایا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے جون کے مہینے میں صوبہ مآرب کو 450 سے زائد بار حملوں کا نشانہ بنایا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی-سعودی اتحاد نے جون کے مہینے میں دار الحکومت کے مشرقی صوبے مآرب میں 452 سے زائد حملے کئے۔

26 ستمبر نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سعودی اتحاد نے ان حملوں کے دوران صراوح، مدئل، رغوان، مجزر، رحبہ اور ماہلیہ شہروں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صراوح شہر پر سب سے زیادہ حملے کئے گئے اور 380 حملوں کے ساتھ یہ شہر سر فہرست ہے۔

سعودی اتحاد کے حملوں سے گھروں، زرعی زمینیوں، بازاروں، اسکولوں اور سڑکوں جیسے مقامات بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی یمن میں مآرب شہر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایجنٹوں اور عناصر کا آخری ٹھکانہ ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ آپریشن کے دوران اس صوبے کے اکثر علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button