یمن میں بمباری روکنے کا سعودی دعوا کھوکلا ثابت ہوا
شیعہ نیوز: ایک طرف جارح سعودی اتحاد نے دعوا کیا ہے کہ اُس نے یمن پر بمباری کا سلسلہ روک دیا ہے، دوسری طرف یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی جنگی طیارے بمباری کرتے نظر آئے۔
خبررساں ایجنسی رویٹرز کے مطابق کہ یمن کے خلاف جنگ میں مصروف سعودی اتحاد نے بمباری کا سلسلہ روک دیا ہے۔ رویٹرز نے دعوا کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے یہ فیصلہ اس لئے لیا تاکہ بحرانِ یمن کے سیاسی راہ حل کے لئے زمین ہموار کی جا سکے۔
یہ دعوا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام دارالحکومت صنعا میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔ اسکے علاوہ گزشتہ شب و روز کے دوران سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سو چار بار بمباری کی ہے۔
اُدھر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے صعدہ، مآرب اور حجہ صوبوں میں چھبیس بار بمباری کی ہے۔
یمن میں مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی عرب کی مسلط کردہ کو روکنے کے لئے تاحال کئی بار اقوا متحدہ اور ایران سمیت بعض ملکوں نے جنگ بندی کی کوشش کی ہے تاہم سعودی عرب کی رخنہ اندازیوں اور وعدہ خلافیوں کے باعث اب تک اس مہم میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔