
یمن: جنرل یحیی سریع کی اسرائیل کے بن گورین ہوائی اڈے پر حملے کی خبر
شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہمارے میزائل یونٹ نے مقبوضہ یافا میں بن گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
انصاراللہ یمن کی نیوز سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے میزائل یونٹ نے مقبوضہ یافا کے بن گورین ہوائی اڈے پر فلسطین 2 نوعیت کے سپر سونک بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام نوروز، مسلم دنیا کے اتحاد پر زور
انھوں نے بتایا کہ امریکہ نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صنعا اور دیگر صوبوں میں غیر فوجی مراکز اور تنصیبات پر حملے کئے ہیں لیکن ہم اس کے مقابلے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اس کی جارحیتوں کا پوری ذمہ داری سے موثر مقابلہ کیا ہے۔
یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس ٹرومین اور دیگر امریکی جنگ جہازوں پر حملے تیز کردیئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں بھائیوں کی نسل کشی کے جواب میں، صیہونی دشمن پر ہمارے حملے روکنے میں امریکہ ناکام ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے اور بمباری بڑھا کر ہمیں مظلوم فلسطینی عوام کے تعلق سے اپنے دینی اور اخلاقی فریضے پر عمل کرنے سے نہیں روک سکتا۔
تھوڑی دیر قبل صیہونی حکومت کے میڈیا نے یمن سے مقبوضہ فلسطین کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب میں خطرے کا سائرن بجنے اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔