
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمن نے 200 ملین ڈالر مالیت کے کئی امریکی ڈرونز مار گرائے
شیعہ نیوز: یمن کے
دفاعی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے حالیہ ہفتوں میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے سات امریکی ڈرونز مار گرائے ہیں۔
صرف پچھلے ایک ہفتے کے اندر تین امریکی ڈرونز گرائے گئے ہیں، جس سے یمنیوں کی امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔
یمن کے ہاتھوں گرائے جانے والے ایک امریکی ڈرون کی قیمت تقریباً 30 ملین ڈالر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر حملوں کے حکم کے بعد سے یمن میں درجنوں عام شہری شہید ہو رہے ہیں