مشرق وسطی

نئے میزائلوں کی رونمائی کے ساتھ یمن کی فوجی طاقت کا مظاہرہ

شیعہ نیوز:یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران نئے میزائلوں کی رونمائی کی، جو کہ جارح سعودی و اماراتی اتحاد کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں گذشتہ روز جمعرات کے دن قومی نجات حکومت کے تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے پاسنگ آوٹ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل اور مسلح افواج کے سربراہ مہدی المشاط کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف الله الشامی نے کہا کہ یہ تقریب 5 گیریژن کی "الصماد” بٹالین، النصر، نیوی اور ائیر فورس نے "آخری وعدے” کے نام سے منعقد کی۔

تقریب میں شرکت کرنے والے کیمرہ مینوں نے تصاویر بنائیں، یہ تصویریں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ دکھائے جانے والے ہتھیار یمن کے جدید ترین اسلحے میں سے ہیں، ان میں زمین سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں۔ یمن کی نیوی فورس نے زمین سے سمندر تک مار کرنے والے نئے میزائل "فالق_1” کی نمائش کی۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں زمین سے سمندر تک مار کرنے والے ایک اور میزائل "المندب-2” کی بھی رونمائی کی۔ یہ تقریب یمنی افواج کی جانب سے بہت بڑا پاور شو ہے، جس میں انہوں نے زمینی، فضائی اور سمندری جنگی جدید ترین آلات دنیا کو دکھائے۔ نئی دکھائی جانے والی سمندری بارودی سرنگیں بھی ان ہتھیاروں میں سے ایک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button