
یمن نے اسرائیل کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا، حیفا بندر بھی اہداف میں شامل
شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج نے اہم صہیونی بندرگاہ حیفا کو بھی اہداف میں شامل کرتے ہوئے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیوزنے رپورٹ دی ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں یمنی قیادت کی ہدایات کے تحت اہم صہیونی بندرگاہ حیفا کا سمندری محاصرہ کرکے فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی جارحیت میں شدت اور غزہ میں فلسطینی عوام پر مظالم اور دباؤ کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید رئیسی اصول پسند صدر تھے، امریکہ سے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی توقع نہیں، آیت اللہ خامنہ ای
یمنی افواج نے واضح کیا ہے کہ اب سے بندر حیفا ایک فوجی ہدف شمار ہوگا اور تمام وہ کمپنیاں جن کے بحری جہاز اس بندرگاہ پر موجود ہیں یا اس کی طرف روانہ ہو رہے ہیں، انہیں اس اعلامیے اور آئندہ آنے والے بیانات پر مکمل توجہ دینی چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئے تو یمنی مسلح افواج فلسطینی قوم اور ان کی مزاحمتی تحریک کی حمایت میں مزید اقدامات کے لئے تیار ہیں۔
آخر میں یمنی افواج نے کہا کہ ان اقدامات کا انحصار اسرائیل کی غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے پر ہے۔