مشرق وسطی

یمن: انصار اللہ کے ٹھکانوں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے

شیعہ نیوز: یمن کی انصار اللہ فورسز سے وابستہ میڈیا اداروں نے بتایا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمنی دارالحکومت صنعا، عمران گورنری اور دیگر علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی نےمقامی باشندوں کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 9 فضائی حملوں میں صنعا اس کے نواحی علاقوں اور عمران گورنری کو نشانہ بنایا گیا۔

خبر رسان ایجنسی’اے ایف پی’ نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے حوالے سے بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے اتوار کی رات انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے جدید ہتھیاروں کے ذخیرے کی تنصیبات پر کئی فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکوں اور حسن نصراللہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ یہ ہتھیار بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں فوجی اور سویلین جہازوں پر حملوں کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔

جمعے کے روز حوثی مزاحمت کاروں نے اعلان کیا تھا کہ ایک امریکی ڈرون MQ-9 کو یمن میں میزائل سے مار گرایا گیا۔ یہ ڈرون جمعے کے روز دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع الجوف گورنری میں دشمنانہ کارروائیاں کررہا تھا۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے قریب جانے والے ایک تجارتی جہاز کو عدن کے جنوب مغرب میں 57 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اپنا راستہ تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ پیغام یمنی حکام کی طرف سے جاری کیا گیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button