مشرق وسطی

یمنی ایئرپورٹ پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے تعز ایئرپورٹ کے اطراف میں وا‍قع جبل امان علاقے پر 15 راکٹ مارے۔

یمن کے مقامی میڈیا نے صوبے تعز کے آسمان میں سعودی جنگی طیاروں کی مستقل پرواز کی رپورٹ دی ہے۔

رپورٹ ملنے تک، سعودیجنگی طیاروں کے اس حملے میں ممکنہ جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد کی تفصیلات نہیں مل پائیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ، یواے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر مارچ 2015 سے حملے کر رہا ہے جس کے براہ راست حملوں میں اب تک قریب بیس ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے، جسکی وجہہ سے یمن کو متعدد مشکلوں کا سامنا ہے دسیوں لاکھ افراد کو بیماریوں اور حتیٰ موت کے خطرات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button