مشرق وسطی

یمنی مسلح افواج کا بڑا کارنامہ؛ 200 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے امریکی ڈرونز تباہ

شیعہ نیوز: یمن نے حالیہ ہفتوں میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے سات امریکی ڈرونز مار گرائے ہیں، جس سے واشنگٹن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

یمن کی مسلح افواج کی رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے حالیہ ہفتوں میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے سات امریکی ڈرونز مار گرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے معاملے پر اعلی ترین سطح پر بات چیت جاری ہے، صدر ٹرمپ

صرف پچھلے ایک ہفتے کے اندر تین امریکی ڈرونز گرائے گئے ہیں جس سے یمنیوں کی امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یمن کے ہاتھوں گرائے جانے والے ایک امریکی ڈرون کی قیمت تقریباً 30 ملین ڈالر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button