مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی مسلح افواج کا اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج نے اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اہم اہداف پر سپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع

المسیرہ چینل کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطین-2” نامی سپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دشمن کے کلیدی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یمنی مسلح افواج نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ایران کی گزشتہ شب کی فوجی کارروائی کے ساتھ ہم آہنگی میں انجام دی گئی ہے۔

یمنی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ایران کی عوام، فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے صہیونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دندان شکن جواب دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button