مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی افواج کا مقبوضہ فلسطین میں 5 اہم اور فوجی اہداف پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین میں 5 اہم اور فوجی پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے جن میں بن گورین ایئرپورٹ، یافا میں ایک فوجی ہدف، ایلات کی بندرگاہ، رامون ایئرپورٹ اور اشدود کے علاقے میں ایک اہم ہدف شامل ہے۔

یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ڈرون یونٹ نے ایک بے مثال آپریشن میں مقبوضہ فلسطین میں پانچ اہم اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : باوقار معاہدے کے لیے ذمے داری، دانش مندی اور فوری اقدامات کے ساتھ پرعزم ہیں، حماس

یمنی مسلح افواج نے مزید کہا کہ یہ آپریشن پانچ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یہ بے مثال آپریشن مظلوم فلسطینی عوام اور اس کے جنگجوؤں کی مدد اور غزہ میں نسل کشی کے جرم اور الحدیدہ کی یمنی بندرگاہ پر حالیہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ہماری کارروائیاں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button