یمنی مسلح افواج کی جنگی مشقیں
شیعہ نیوز:یمنی فوج نے اپنی مشقوں میں مختلف پہاڑی، صحرائی اور جنگلی اہداف کو ٹارگٹ بنانے کی مشقیں انجام دیں۔
رپورٹ کے مطابق تمام ملٹری یونٹس بشمول انفنٹری فورسز، بٹالین کے سربراہان اور ملٹری کورسز سے فارغ التحصیل ہونے والے گروپس اور یونٹس کے ساتھ ساتھ مختلف خصوصیات کی حامل سپورٹ فورسز نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کی یہ جنگی مشق اینٹی آرمر یونٹس، انجینرنگ کور، ائیر ڈیفنس، ڈرون اور میزائل یونٹس کی ہم آھنگی سے کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج کی یہ مشق مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کےلئے کی گئی جن میں فرضی دشمن کے پہاڑی، صحرائی اور دوسرے علاقوں میں موجود اڈوں کو ہدف بنایا گیا۔
یمنی فوج کے وزیردفاع محمد ناصر العطفی نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور اس کے وسائل ہمارا قانونی حق ہے جس پر کوئی بات چیت ممکن نہیں اور دشمن اتحادی افواج کو ہماری طرف سے جاری کردہ انتباہ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یمنی عوام اپنی زمین اور سمندری علاقے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے اپنے کرائے کی افواج سے جنگ جاری رکھی تو ہمارا ردعمل اب ان کےلئے حیران کن ہوگا اور اس کے بعد انہیں پشیمان ہونے کا فائدہ نہیں ہوگا۔