
بحیرہ احمر میں کاریسالیس بحری جہاز پر یمنی فوج کا حملہ
شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعہ کی شب بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں کاریسالیس بحری جہاز پر ڈرون اور میزائل حملے کی خبر دی ہے۔
المسیرہ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے کاریسالیس جہاز پر آبنائے باب المندب میں پیچیدہ حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے حملے سے پہلے جہاز کو انتباہ کیا تاہم عملے کی جانب سے انتباہ کو نظرانداز کرنے کے بعد کاروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے ایمرجنسی شعبے پر سائبر حملہ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ مذکورہ جہاز کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کو نظر انداز کرنے کے بعد کیا گیا۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس پٹی میں فلسطینی قوم کی ہمہ گیر ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔
یمنی فوج نے کشتی کو صہیونی حکومت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا تھا۔
یحیی سریع نے کہا ہے کہ جہاز پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی اور برطانوی حکام نے واقعے کے حوالے سے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔