مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

شیعہ نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی اہلکاروں کے ٹھکانوں کے خلاف ایک مثالی کارروائی کر کے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے اینٹی ایر کرافٹ سسٹم اور ابعر و حیفان کو نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی اہلکار ہلاک و زخمی اور باقی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

اس کارروائی میں سعودی اتحاد کی بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے –

جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا –

پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button