مشرق وسطی

یمنی فوج کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر ہائپر سونک میزائل حملہ

شیعہ نیوز:یمنی فوج نے اسرائیلی مظالم کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں یمنی فوج نے صہیونی حکومت کے خلاف حملے جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر تازہ ترین میزائل حملے کئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی افواج نے ایک خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر دو بیلسٹک میزائل داغے۔

یہ بھی پڑھیں : امت میں تفرقہ پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر

ترجمان کے مطابق، پہلا میزائل فلسطین ۲ نامی ہائپر سونک میزائل تھا جس نے مقبوضہ اشدود کے مشرقی علاقے میں واقع سودت میخا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، جبکہ دوسرا میزائل ذوالفقار تھا جس نے مقبوضہ یافا میں بن گوریان ایئرپورٹ کو ہدف بنایا۔

مزید برآں عسقلان کے علاقے میں صہیونی حکومت کے ایک حساس ہدف کو ایک خودکش ڈرون کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

یحیی سریع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی افواج نے "فلسطین ۲” اور "ذوالفقار” جیسے جدید میزائلوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے مقبوضہ علاقوں میں دشمن کے فوجی مراکز اور تنصیبات پر کاری ضربیں لگائیں۔

تاحال صہیونی ذرائع نے ان حملوں میں جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button