
تل ابیب میں فوجی مراکز پر یمنی فوج کا بڑا ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دو فوجی مراکز پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں دو فوجی مراکز پر یافا نوعیت کے دو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جارحوں کو فرعونیوں کی طرح سمندر میں غرق کر دیں گے، ایڈمرل شہرام ایرانی
اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یہ آپریشن غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں انجام دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج ملت فلسطین کو یقین دلاتی ہیں کہ ان کی حمایت اور پشت پناہی جاری رکھیں گی اور یمن پر امریکی دشمن کے حملے، انہیں فلسطینی عوام کے تئیں، اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتے۔
یمنی حملے کے بعد ابھی تک اسرائیلی فوج کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، اور نہ ہی حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔