مشرق وسطی

یمنی فوج نے اسرائیل کے مکمل فضائی محاصرے کی خبر دی ہے

شیعہ نیوز: یمنی فوج نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں بڑھ جانے کے جواب میں اسرائیلی حکومت کے مکمل فضائی محاصرے کی خبر دیتے ہوئے، سبھی فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ اسرائیلی ہوائی اڈوں کے لئے اپنی پروازیں روک دیں

المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف یہ اقدام غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بڑھ جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے 577 ویں روز کی خونریز صورت حال، 19 فلسطینی شہید

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے صیہونی حکومت کے ہوائی اڈوں پر مسلسل حملے کرکے یہ محاصرہ کیا ہے اور اللد ہوائی اڈے پر جو اسرائيل میں بین گورین ایئر پورٹ کہا جاتا ہے، حملے جاری رہیں گے۔

یمنی فوج نے سبھی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ اس بیان کو سنجیدگی سے لیں اور بیان جاری ہونے کے بعد سے اپنے طیاروں اور مسافرین کی سلامتی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی حکومت کے زیر انتظام ہوائی اڈوں کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button