مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج نے الحدیدہ کی فضا میں امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

شیعہ نیوز: یمنی فوج نے جدیدترین امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے الحدیدہ میں جدید ترین امریکی ڈرون طیارے کو سرنگون کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈرون MQ-9 جو یمن میں جاسوسی اور کارروائیوں میں مصروف تھا، الحدیدہ کی فضاؤں نشانہ بناکر گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : راستوں کی مسلسل بندش کے باعث پاراچنار میں‌ دوبارہ احتجاج

یمنی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک یہ پندرہواں امریکی ڈرون ہے جو یمنی حدود میں تباہ کیا گیا ہے۔

یمنی تحریک انصار اللہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم ملک کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ہم بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں دشمن کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ابھی تک مشرق وسطی میں امریکی فوج نے انصار اللہ کے اس بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button