مشرق وسطی
یمنی فوج کا صہیونی بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ، خطرے کے سائرن
شیعہ نیوز: یمنی فوج کے ڈرون حملے کے بعد صہیونی بندرگاہ ایلات میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے سے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایلات کے قریب ڈرون حملہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کا لبنان پر شام کی سرحد سے ممکنہ حملہ، حزب اللہ کا انتباہ
مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سائرن یمن سے فائر کیے گئے ڈرون کے نتیجے میں بجائے گئے ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق ایک ڈرون ایلات کے قریب جا کر دھماکے سے تباہ ہوا۔
دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سائرن وارننگ سسٹم کی غلطی کے باعث بجا تھا۔ اس حکومت کی فوج کے ترجمان نے واقعے کو نظام کی غلط تشخیص قرار دیا۔