مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج کی سونامی سے اسرائیل کے 4 بحری جہازوں پر مچی تباہی

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ خبر دی ہے کہ انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ چار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

نیوزایجنیسی تاس کی رپورٹ کے مطابق، یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کنٹینر جہاز MSC یونیفک، آئل ٹینکرز ڈیلونکس اور لکی سلور، اور اینول پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا جو برطانوی بحریہ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا، ذبیح اللہ مجاہد

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ان جہازوں پر حملہ کرنے کے لیے کروز میزائلوں کا استعمال کیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی یونیفائیڈ نامی کنٹینر جہاز بحیرہ عرب میں، ڈیلونکس آئل ٹینکر بحیرہ احمر میں ، لکی سلور آئل ٹینکر بحیرہ روم میں اور اینول پوائنٹ جہاز بحر ہند میں نشانہ بنایا گيا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈیلونکس جہاز پر یہ دوسرا حملہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button