
دنیا
یمن کا بن گورین ایئرپورٹ پر حملہ، تل ابیب کےلئے بین الاقوامی پروازیں بند
شیعہ نیوز: انٹرنیشنل ايئر لائنوں نے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد یکے بعد دیگر ے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کرنا شروع کردیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کی جانب سے بن گورین ایئرپورٹ کو سوپرسونیک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے بعد بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہوگيا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام پر صیہونی حکومت کے حملے کھلی جارحیت ہے، حزب اللہ لبنان
اسرائیل کے ٹی وی چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ لوفتھانزا سمیت سوئيزرلینڈ، اسٹریلیا اور جرمنی کی ایئرلائنوں نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں بند یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئيزرلینڈ اور آسٹریا کی ہوائی کمپنیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے لئے ان کی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔