دنیا

یمن کا اسرائیلی ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

شیعہ نیوز: یمنی فوج نے ذوالفقار میزائل سے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے قابض اسرائیل کے خلاف بیلسٹک اور ڈرون حملوں کا تازہ مرحلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں بن گوریان ایئرپورٹ سمیت متعدد حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی میزائل یونٹ نے ایک خصوصی کارروائی میں ذوالفقار بیلسٹک میزائل کے ذریعے مقبوضہ یافا کے علاقے میں واقع بن گوریان ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ کامیاب رہا، صہیونی غاصب ایئرپورٹ چھوڑ کر پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے اور ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی تقسیم کا امریکی منصوبہ

یمنی فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ یمنی ڈرون یونٹ نے بھی تین الگ الگ کارروائیاں انجام دیں، جن میں چار ڈرونز استعمال کیے گئے۔ ان حملوں میں النقب کا علاقہ، بن گوریان ایئرپورٹ اور ایلات بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع نے واضح کیا کہ یمن فلسطینی مظلوم قوم کے لیے اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یمن بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہازوں کو روکنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ جو بھی کمپنیاں مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں کا رخ کریں گی، ان کے جہاز دنیا کے کسی بھی علاقے میں یمنی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ ہم غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہماری کارروائیاں صرف تب رُکیں گی جب غزہ پر جنگ بند ہوگی اور محاصرہ مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button