دنیاہفتہ کی اہم خبریں

یمنی عدالت کا بڑا فیصلہ، 5 برطانوی جاسوسوں کو سزائے موت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی عدالت نے برطانیہ کے لیے کام کرنے والے 5 جاسوسوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ جاسوسوں نے دہشتگردی کے سنگین جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء کی ایک عدالت نے برطانوی جاسوس ایجنسیوں کے لیے کام کرنے والے اینجٹس کے کیس، جنہوں نے ملکی جاسوسی اور تخریب کاری کا اعتراف کیا کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 برطانوی جاسوسوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق، ایک دن میں تین امریکی لاجسٹک قافلوں پر حملہ

یمنی خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق قاضی محمد مفلح کی سربراہی میں منعقد ہونے والی یمنی عدالت نے ملک میں برطانیہ کے لئے جاسوسی اور تخریبکارانہ کارروائیاں انجام دینے والے 5 ایجنٹوں کو موت سزا سنائی ہے جن کے نام عرفات قاسم عبداللہ الحاشدی، علی محمد عبداللہ الجعمانی، باسم علی علی الخروجہ، سلیم عبداللہ یحیی حبیش اور ایمن مجاہد قاید حریش ہیں۔

واضح رہے کہ سزا یافتہ مجرم دارالحکومت صنعاء سمیت یمنی صوبوں عمران، صعدہ، الجوف، مأرب، المہرہ اور حضرموت میں علی الاعلان جاسوس بھرتی کرنے اور انہیں ٹریننگ دینے جیسے جرائم بھی انجام دے رہے تھے جبکہ برطانوی جاسوس ایجنسیوں نے ان ایجنٹوں کو جدید مواسلاتی سسٹمز سمیت جاسوسی، تعقیب، ہدف کے موجودہ مقام کی تشخیص، اطلاعات کی برطانیہ کو ترسیل اور یمنی سرزمین پر وسیع تخریب کاری کے لئے ضروری تمام پیشہ ورانہ اوزار بھی دے رکھے تھے جو یمنی سکیورٹی فورسز کی جانب سے برآمد کروا لئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button