شاہ خالد ائربیس پر یمن کا ایک اور ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: یمن کے نہتنے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی ائربیس پر پھر ایک بار ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشیط خمیس میں واقع شاہ خالد ائربیس پر سعودی اتحاد سے وابستہ فوجی ٹھکانوں کو بڑی کامیابی کے ساتھ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
المسیرہ نیوز کے مطابق یحی سریع نے کہا ہے اللہ تعالی کی نصرت سے آج صج یمن کے ڈرون یونٹ نے قاصف کے ٹو کے ذریعے اپنے ایک حملے خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ائر بیس کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا اہداف کو بڑی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنائے جانے کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل جارحیت اور یمن کے محاصرے کو مذيد تنگ کئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یمن کے ڈرون یونٹ اتوار کی علی الصبح اور جمعے کی رات قاصف کے ٹو قسم کے ڈرونز کے ذریعے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
سعودی اتحاد نے ان حملوں کا ضمنی اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی حکومت جوابی حملے میں سعودی اتحاد کے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی لاشیں دینے کے لئے تیار ہے۔ ان کا یہ یہ بیان اُسوقت سامنے آیا جب ریاض نے یمنی فوج کے سعودی شہر جازان پر جوابی حملے کو خودساختہ قرار دیتے ہوئے اس پر شبہہ ظاہر کیا تھا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن کی حکومت عالمی ریڈ کراس کے ذریعے جارح ملکوں کے ساتھ لاشوں کے تبادلے کے لئے آمادہ ہے تاکہ ان ملکوں کو یمن کی مسلح افواج کی جوابی کاروائی میں جارح افواج کو پہنچنے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی شک و شبہہ باقی نہ رہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے جازان کی فوجی کاروائی پر شک کا اظہار کرنے والے عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی اپیل کی ہے کہ ان فوجیوں سے کہ جن کے فوجی ٹھکانوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں، انٹرویو کریں۔
جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں سے متعلق خـبریں عموماً سعودی عرب کا میڈیا منظر عام پر نہیں لاتا، یہی وجہ ہے کہ خمیس مشیط کے ملک خالد ائر بیس پر ہونے والے تازہ ترین ڈرون حملوں کی تفصیلات منظر عام پر ابھی نہیں آسکی ہیں۔ جنوبی سعودی عرب میں جیزان، ابہا اور ملک خالد ہوائی اڈے حالیہ مہینوں کے دوران یمن کی مسلح افواج کے مسلسل جوابی حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
یمنی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان میں ڈیڑھ سو مربع کلو میٹر کے احاطے اور وہاں قائم چالیس فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں اور الخوبہ وادی جارہ کے علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔