یمنی ڈرونز سعودیوں کے اعصاب پر سوار ہوگئے ہیں
شیعہ نیوز:سعودی اتحاد نے دو مزید ڈرون طیارے فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یمن مخالف عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون طیارے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے تھے۔
دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی جانب سے سعودی ہوائی اڈے پر حملے کی جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا پھیلاؤ خطے میں استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز یمن کی تحریک انصار اللہ نے ایک ڈرون حملے میں سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے میں ایک سویلین جہاز تباہ ہو گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری یمن کی عوامی فورس نے قبول کی تھی۔
جمعرات کے روز بھی عرب اتحاد نے یمنی فورسز کے ایک مسلح ڈرون کے حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔